سورة آل عمران - آیت 43
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے مریم! اپنے رب کی فرماں بردار بن اور سجدہ کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ ارْكَعِيْ مَعَ الرّٰكِعِيْنَ:مریم علیہا السلام چونکہ بیت المقدس کے ساتھ محراب میں رہتی تھیں اور بیت المقدس کی خادمہ تھیں اس لیے انھیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم ہوا۔