سورة الشعراء - آیت 185
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا تو تو انھی لوگوں سے ہے جن پر زبردست جادو کیا گیا ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ قَالُوْا اِنَّمَا اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ....: یہ وہی جواب ہے جو قوم ثمود نے صالح علیہ السلام کو دیا تھا۔ 2۔ وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَ: یہ’’ اِنْ ‘‘ اصل میں ’’إِنَّ‘‘ ہے جس کا اسم ’’نَا‘‘ محذوف ہے : ’’ أَيْ وَ إِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَاذِبِيْنَ‘‘ یعنی ہمارا گمان تمھارے جھوٹے ہونے کے سوا کہیں جاتا ہی نہیں۔