سورة الشعراء - آیت 90
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور متقی لوگوں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَ....: ابراہیم علیہ السلام نے ’’ يَوْمَ يُبْعَثُوْنَ ‘‘ کا مزید نقشہ بیان کیا ہے کہ جنت متقین کے قریب لائی جائے گی اور وہ اس کے نظارے سے لطف اندوز ہوں گے، اسی طرح جہنم گمراہوں کو میدانِ حشر ہی میں دکھائی دینے لگے گی جو ان کا ٹھکانا بننے والی ہے، تاکہ جلد از جلد ہر ایک کو اس کے اعمال کی جزا مل جائے۔ ’’ غَاوِيْنَ ‘‘ (گمراہوں) سے مراد یہاں مشرکین ہیں، جیسا کہ اگلی آیت میں صراحت آ رہی ہے۔