سورة الشعراء - آیت 47
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لے آئے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالُوْا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ....: ’’ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لے آئے‘‘ کے بعد ’’موسیٰ اور ہارون کے رب پر‘‘ اس لیے کہا کہ کہیں فرعون کو شبہ نہ ہو کہ انھوں نے اسے تمام جہانوں کا رب قرار دے دیا ہے، کیونکہ وہ بھی اپنے آپ کو رب کہتا تھا۔ (کبیر)