سورة الفرقان - آیت 39

وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہر ایک، ہم نے اس کے لیے مثالیں بیان کیں اور ہر ایک کو ہم نے تباہ کردیا، بری طرح تباہ کرنا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ: یعنی ہم نے ہر ایک کو مثالیں اور دلائل دے دے کر سمجھایا۔ یہ معنی بھی ہو سکتا ہے کہ ہم نے ہر ایک کو پہلی تباہ شدہ قوموں کی مثالیں بیان کرکے سمجھایا۔ وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيْرًا : ’’ تَبَّرَ يُتَبِّرُ تَتْبِيْرًا ‘‘ کسی چیز کو ٹکڑے ٹکڑے اور ریزہ ریزہ کر دینا۔