سورة المؤمنون - آیت 5
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ: پاکدامنی کی صفت اگرچہ لغو سے اعراض میں شامل ہے، مگر نفس کی سب سے منہ زور قوت پر قابو رکھنے کی اہمیت کی وجہ سے اسے الگ بھی ذکر فرمایا، جیسا کہ’’الْمُؤْمِنُوْنَ‘‘کے لفظ میں ایمان کے تمام اعمال شامل ہیں، مگر بعد میں سات چیزوں کو ان کی اہمیت کے پیشِ نظر الگ بھی ذکر فرمایا۔