سورة الكهف - آیت 100

وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس دن ہم جہنم کو کافروں کے عین سامنے پیش کریں گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ....: یہ پیش کرنا بھی عذاب سے پہلے عذاب ہو گا۔ دیکھیے اسی سورت کی آیت (۵۳) کی تفسیر۔