سورة یونس - آیت 95
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہ کبھی ان لوگوں سے ہونا جنھوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا، ورنہ تو خسارہ اٹھانے والوں سے ہوجائے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا ....: یہاں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کرکے امت ہی کو سمجھایا جا رہا ہے۔