سورة البقرة - آیت 103

وَلَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ خَيْرٌ ۖ لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر واقعی وہ ایمان لاتے اور بچتے تو یقیناً اللہ کے پاس سے تھوڑا ثواب بھی بہت بہتر تھا، کاش! وہ جانتے ہوتے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لَمَثُوْبَةٌ: اس میں تنوین تقلیل کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ’’تھوڑا ثواب‘‘ کیا گیا ہے۔ 2۔پچھلی آیت میں ہے : ﴿وَ لَقَدْ عَلِمُوْا ﴾ یعنی یہود جانتے تھے، یہاں فرمایا : ﴿ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ ﴾ ’’کاش وہ جانتے ہوتے ‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ علم پر عمل نہ کرنے والا درحقیقت عالم ہی نہیں ۔