سورة الانعام - آیت 155

وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے، بڑی برکت والی، پس اس کی پیروی کرو اور بچ جاؤ، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(155) اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ اگرچہ تورات میں وہ صفات تھیں جن کا ذکر اوپر آیا، لیکن قرآن اس سے زیادہ جلیل ا لقدر، عظیم المرتبت اور دنیاوی واخروی منافع کے اعتبار سے زیادہ بابرکت کتاب ہے، اس لیے اے مسلمانو ! اب اسی کی اتباع کرو اور اس کی مخا لفت سے بچو۔