سورة الانعام - آیت 102
ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی اللہ تمھارا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے۔ سو تم اس کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(98) جس ذات پاک کی اوپر صفات بیان کی گئی ہیں، وہ اللہ ہے جو تمام مخلوقات کا رب ہے، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے، اسی لیے اس نے بندوں کو حکم دیا کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں، وہی سب کا نگراں محافظ مدبر اور روزی رساں ہے۔