سورة الانعام - آیت 30

وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ وُقِفُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ قَالَ أَلَيْسَ هَٰذَا بِالْحَقِّ ۚ قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا ۚ قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور کاش! تو دیکھے جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے، وہ فرمائے گا کیا یہ حق نہیں؟ کہیں گے کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم! فرمائے گا پھر چکھو عذاب اس کے بدلے جو تم کفر کیا کرتے تھے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(33) نبی کریم (ﷺ) کو خطاب کرکے کہا جارہا ہے کہ جب ان مشرکین کی ان کے رب کے سامنے پیشی ہوگی، تو آپ کے سامنے ایک عظیم اور مہیب منظر ہوگا جب اللہ ان سے بطور زجروتوبیخ پوچھے گا کہ اب بتاؤبعث بعد الموت بر حق ہے کہ نہیں ؟ تو وہ رب کی قسم کھا کر کہیں گے ہاں، یہ تو بر حق ہے۔