سورة الانعام - آیت 22
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا أَيْنَ شُرَكَاؤُكُمُ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے، پھر ہم ان لوگوں سے کہیں گے جنھوں نے شریک بنائے کہاں ہیں تمھارے وہ شریک جنھیں تم گمان کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) اللہ قیامت کے دن مشرک و کافر انسانوں، جنوں، اور شیطانوں کو جمع کرے گا، اور ان سے ان بتوں اور غیر اللہ کے بارے میں پوچھے گا۔ جنہیں وہ اللہ کے ساتھ شریک بناتے تھے کہ کہاں گئے وہ جنہیں تم اللہ کا شریک سمجھتے تھے۔ اور اس سوال کا مقصد مشرکین کو ذلیل ورسوا کرنا ہوگا۔