سورة المآئدہ - آیت 98

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جان لو! بے شک اللہ بہت سخت عذاب والا ہے اور بے شک اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(122) اللہ کی حرمتوں کو پامال کرنے والوں کے لیے عقاب شدید کی وعید اور ان کی حفاظت کرنے والوں کے لیے رحمت وغفران کا وعدہ ہے۔