سورة المآئدہ - آیت 40

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تو نے نہیں جانا کہ بے شک اللہ ہی ہے جس کے پاس آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے، عذاب دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور بخش دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 40 میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ چونکہ آسمانوں اور زمین کی ملکیت اللہ کے لیے ہے، اس لیے وہ جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور چور اور چورنی کا ہاتھ کاٹتا ہے اور جسے چاہے گا توبہ کرلینے کے بعد قیامت کے دن اس گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں دے گا۔