سورة الكوثر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الکوثر مکی ہے، اس میں تین آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الکوثر نام : پہلی آیت میں لفظ ” الکوثر“ آیا ہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت ابن عباس، کلبی اور مقاتل کے نزدیک مکی ہے اور حسن، عکرمہ، مجاہد اور قتادہ کے نزدیک مدنی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس، ابن الزبیر اور عائشہ (رض) اجمعین سے روایت کی ہے کہ سورۃ الکوثر مکہ میں نازل ہوئی تھی۔