سورة التکاثر - آیت 6
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہ یقیناً تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(6) یہ دونوں آیتیں محذوف قسم کا جواب ہیں اور مقصود گزشتہ وعید اور دھمکی کی مزید تاکید ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہماری عزت اور ہمارے جلال کی قسم ! تم لوگ جہنم کو قیامت کے دن ضرور دیکھو گے، مشرک اسے دیکھے گا اور اس میں ڈال دیا جائے گا اور مومن اسے دیکھے گا، پھر اللہ تعالیٰ اسے اس سے نجات دے دے گا ۔