سورة القارعة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ القارعہ مکی ہے، اس میں گیارہ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ القارعہ نام : ابتدا کی تین آیتوں میں لفظ ﴿ الْقَارِعَةُ Ĭ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ القارعہ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔