سورة العاديات - آیت 6

إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک انسان اپنے رب کا یقیناً بہت ناشکرا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) ان گھوڑوں کی قسم جن کا اوپر ذکر ہوا، آدمی اپنے رب کی بڑی ناشکری کرتا ہے جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو چیخ پڑتا ہے اور اپنے رب کے سارے احسانات و انعامات کو بھول جاتا ہے۔