سورة الزلزلة - آیت 2
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
زمین اپنا بوجھ نکال باہر کرے گی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2)اور زمین کے اندر جتنے خزانے ہوں گے وہ سب پہلے صور کے بعد باہر آجائیں گے اور جب دوسرا صور پھونکا جائے گا تو سارے مردے زندہ ہو کر اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے۔