سورة القدر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ القدر مکی ہے، اس میں پانچ آیتیں ہیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ القدر نام : پہلی آیت میں ہی لفظ ” القدر“ ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : ماوردی کا قول ہے کہ اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سورت مکی ہے اور ثعلبی نے کہا کہ اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے واقدی کا قول ہے کہ یہ پہلی سورت ہے جو مدینہ میں نازل ہوئی تھی ابن مردویہ نے ابن عباس، ابن الزبیر اور عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی تھی۔