سورة العلق - آیت 14

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو کیا اس نے یہ نہ جانا کہ یقیناً اللہ دیکھ رہا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) کیا اسے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے تمام کرتوتوں سے باخبر ہے اور آپ کو ڈرانے اور دھمکانے کے لئے وہ جو بھی حرکتیں کرتا ہے اس سے اچھی طرح واقف ہے۔