سورة التين - آیت 7
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اس کے بعد کون سی چیز تجھے جزا کے بارے میں جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(7) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے کافر انسان کو مخاطب کر کے بطور زجر و توبیخ فرمایا ہے کہ رب العالمین کی قدرت و علم اور رحمت و حکمت کے بے شمار دلائل و براہین کے باوجود تم کیسے بعث بعد الموت اور قیامت کے دن جزا و سزا کا انکار کرتے ہو جب تمہارا وجود تمہارے لئے اس بات کی دلیل فراہم کر رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا جب تم کچھ بھی نہیں تھے تو کیا وہ قادر مطلق تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قادر نہیں ہوگا پھر وہ کون سی عقلی یا نقلی دلیل ہے جو تمہیں بعث بعد الموت کے انکار پر ابھارتی ہے حقیقت یہ ہے کہ کبر و عناد کے سوا تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔