سورة التين - آیت 3
وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس امن والے شہر کی!
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3)اور ﴿ الْبَلَدِ الْأَمِينِ Ĭ سے مراد ام القریٰ(مکہ مکرمہ) ہے، جہاں اللہ کا گھر ہے اور جس کے اردگرد کو اللہ تعالیٰ نے ” حرم“ بنا دیا ہے اور اسے ” بلد امین“ اس لئے کہا گیا ہے کہ ہاں انسان نہیں چڑیا اور جانوربھی امن میں ہوتے ہیں۔ دوسری جگہ : طور سینا ہے جہاں اللہ نے موسیٰ بن عمران سے بات کی تھی اور تیسری جگہ :مکہ ہے، جو بلد امین ہے جس میں داخل ہوجانے والا امن میں آجاتا ہے، اور یہاں اللہ تعالیٰ نے محمد (ﷺ) کو مبعوث کیا تھا۔