سورة الضحى - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الضحیٰ مکی ہے، اس میں گیارہ آیتیں، اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الضحیٰ نام : پہلی آیت لفظ ﴿ وَالضُّحَىٰ Ĭ ہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے۔ ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿وَالضُّحَىٰ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔