سورة الليل - آیت 11

وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس کا مال اس کے کسی کام نہ آئے گا جب وہ ( گڑھے میں) گرے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت(11)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص بخل کی وجہ سے ہماری راہ میں مال خرچ نہیں کرے گا، طلب رضائے الٰہی کی کوشش نہیں کرے گا اور ہماری راہ میں خرچ کردہ مال کے عوض کا یقین نہیں رکھے گا، جب وہ قیامت کے دن جہنم کی آگ میں ڈالا جائے گا، اس وقت وہ مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا اور سر کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔