سورة الشمس - آیت 13
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ان سے اللہ کے رسول نے کہا اللہ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری (کا خیال رکھو)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13)اللہ تعالیٰ نے جب قوم ثمود کی طلب کے مطابق صالح (علیہ السلام) کی صداقت کی دلیل کے طور پر پہاڑ سے اونٹنی نکال دی، تو صالح (علیہ السلام) نے انہیں نصیحت کی کہ کوئی آدمی اسے ایذا نہ پہنچائے، یہ آزادی کے ساتھ جہاں چاہے گی جائے گی اور اپنی باری کے دن کنواں سے پانی پئے گی اسے تکلیف پہنچانا یا اس کی باری کے دن اسے پانی پینےسے روکنا، اللہ کے عذاب کو بلانا ہے۔