سورة الشمس - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الشمس مکی ہے، اس میں پندرہ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الشمس نام : پہلی آیت کا پہلا لفظ ” الشمس“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس رضی اللہ (رض) سے اور ابن مردویہ نے ابن الزبیر (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔