سورة البلد - آیت 20
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان پر (ہر طرف سے) آگ بند کی ہوئی ہوگی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20)اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جس میں ان کے داخل ہوجانے کے بعد اس کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردیئے جائیں گے اس سے کبھی نہیں نکل پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے کمزور و ناتواں جسموں پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے۔ آمین۔