سورة البلد - آیت 18
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(18)جو لوگ مذکورہ بالا پانچوں باتوں پرعمل پیرا ہوں گے، وہی گھاٹی عبور کر جائیں گے، جہنم سے نجات پا جائیں گے اور جنت میں داخل ہوجائیں گے۔