سورة البلد - آیت 12

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ مشکل گھاٹی کیا ہے؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(12/13) اس گھاٹی اور دشوار گزار راہ کی تفسیر اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کی کہ وہ کسی کی گردن سے طوق غلامی اتارپھینکنے میں مدد کرنی ہے، یعنی اسے خرید کر آزاد کردینا، یا جزوی طور پر اس کام میں اس کی مدد کرنا ہے، اسی ضمن میں کافروں کے ہاتھ سے مسلمان قیدی کا آزاد کرانابھی آتا ہے۔