سورة البلد - آیت 8

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8)باری تعالیٰ نے حضرت انسان کو باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ یقیناً انہیں دوبارہ زندہ کرنے اور ان کا حساب لینے پر قادر رہے، وہ تو وہ ہے جس نے اسے بے شماربیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے، اس نے اسے دو آنکھیں دی ہیں جن کے ذریعہ وہ دیکھتاہے۔