سورة الفجر - آیت 28
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اپنے رب کی طرف لوٹ آ، اس حال میں کہ تو راضی ہے، پسند کی ہوئی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(28)تو آج اس کے جوار میں چلی جا، درانحالیکہ تو اس کی عطا کردہ نعمتوں سے راضی رہے اور وہ اب تجھ سے ہمیشہ کے لئے راضی ہوگیا۔