سورة الفجر - آیت 27
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے اطمینان والی جان !
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(27) اور جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے نیک عمل کیا ہوگا، ان کا انجام اس دن اچھا ہوگا انہیں رب العالمین آواز دے گا اور کہے گا کہ اے وہ پاکیزہ روح جس نے دنیا میں اپنے رب کو یاد کیا، اس سے محبت کی، اور اس کی اطاعت و بندگی کے ذریعہ سکون و اطمینان حاصل کیا۔