سورة الغاشية - آیت 22

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو ہرگز ان پر کوئی مسلط کیا ہوا نہیں ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(22)کسی کو ایمان لانے اور راہ راست اختیار کرنے پر مجبور کرنا آپ کا کام نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ ق آیت (45)میں فرمایا ہے : ﴿وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ Ĭ” اور آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ لوگوں کو ایمان لانے پر مجبور کریں، پس آپ قرآن کے ذریعہ ان لوگوں کو سمجھاتے رہئے جو میرے وعید سے ڈرتے ہیں۔ “