سورة الأعلى - آیت 15

وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس نے اپنے رب کا نام یاد کیا، پس نماز پڑھی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15)ہر وقت اپنے رب کو یاد کرتا رہتا ہے اور عمل صالح کرتا رہتا ہے اور بالخصوص نماز کی پابندی کرتا ہے جو ایمان کی کسوٹی ہے۔ یہاں فوز و فلاح سے مراد جہنم سے نجات اور جنت میں داخل ہونا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران آیت (185)میں فرمایا ہے : ﴿فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَĬ ” پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے گا اور جنت میں داخل کردیا جائے گا وہ کامیاب ہوجائے گا۔ “