سورة الأعلى - آیت 5
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس نے اسے سیاہ کوڑا کرکٹ کردیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5)اور وہ ہری گھاس کچھ دنوں کے بعد اپنی ترو تازگی کھو دیتی ہے اور خشک ہو کر ایسی ہلکی پھلکی اور سیاہ ہوجاتی ہے کہ ہوائیں اسے اڑائے پھرتی ہیں۔