سورة الطارق - آیت 16
وَأَكِيدُ كَيْدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور میں بھی خفیہ تدبیر کرتا ہوں، ایک خفیہ تدبیر۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(16)تو وہ جان لیں کہ اللہ بھی ان کے خلاف تدبیر کر رہا ہے اور انہیں جہنم تک پہنچانے کے لئے ان کی رسی کو ڈھیل دی ہے، تاکہ کفر و معصیت میں آخری حدود کو پہنچ جائیں۔