سورة الطارق - آیت 5
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس انسان کو لازم ہے کہ دیکھے وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5) اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کے اچھے اور برے اقوال و افعال کو ﴿ كِرَامًا كَاتِبِينَ Ĭ فرشتوں کے ذریعہ محفوظ کر رہا ہے اور جب قیامت آئے گی تو سب مردے دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور ہر ایک کو اس کے اعمال کا بدلہ چکایا جائے گا اس امر کی صداقت میں جو کافر شبہ کرتا ہے، اسے اپنی تخلیق کی حقیقت پر غور کرنا چاہئے۔