سورة البروج - آیت 21
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ وہ ایک بڑی شان والا قرآن ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(21)مشرکین مکہ کی تردید کی گئی ہے جو قرآن کریم کو کبھی گزشتہ قوموں کے افسانے، کبھی نبی کریم (ﷺ) کی جانب سے اللہ تعالیٰ پر افترا پردازی، کبھی شاعری اور کبھی جادو کہتے تھے اور لوگوں کو اس پر ایمان لانے سے روکتے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ قرآن وہ نہیں ہے جو تم اس کے بارے میں کہتے ہو، بلکہ یہ اللہ کی نازل کردہ ایک نہایت معظم و مکرم کتاب ہے جس کی مانند دنیا میں کوئی کتاب نہیں۔