سورة البقرة - آیت 52

ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر ہم نے اس کے بعد تمھیں معاف کردیا، تاکہ تم شکر کرو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس آیت میں انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ ان کے اس جرم عظیم کو اللہ نے معاف کردیا کہ شاید وہ بطور شکر اس کی طرف رجوع کریں۔