سورة الانشقاق - آیت  19
							
						
					لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
							ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
							
						کہ تم ضرور ہی ایک حالت سے دوسری حالت کو چڑھتے جاؤ گے۔
								تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
							
							
							(19)کہ موت کے بعدتم ہمیشہ کے لئے ختم نہیں ہوجاؤ گے بلکہ بلاشبہ تم کئی احوال و اطوار سے گزرو گے، موت کے بعدتم دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے، پھر میدان محشر میں اکٹھا کئے جاؤ گے پھر تمہارا حساب ہوگا اور پھر تم اپنے نیک و بد اعمال کے مطابق بدلہ دیئے جاؤ گے، اگر تم نے دنیا کی زندگی میں نیک اعمال کئے ہوں گےتوجنت اور اس کی نعمتوں سے نوازے جاؤ گے اور اگر کفر و شرک اور دیگر معاصی سے تمہارے نامہ ہائے اعمال بھرے ہوں گے تو تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا۔