سورة الانشقاق - آیت 16
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس نہیں، میں شفق کی قسم کھاتا ہوں!
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(16/17/18) مشرکین مکہ سمجھتے تھے کہ مرنے کے بعد آدمی مٹی میں گل سڑ کر ختم ہوجاتا ہے اس کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں ہے، اسی کی تردید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے شفق، رات اور چاند کی قسم کھا کر حضرت انسان کو یہ باور کرانا چاہتا ہے ۔