سورة الانشقاق - آیت 15
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیوں نہیں ! یقیناً اس کا رب اسے خوب دیکھنے والا تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت(15)میں ان جہنمیوں کی اس بیمار فکر کی تردید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم سراسر غلطی پر ہو، تم ضرور دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے اور تمہارا رب تمہارے کرتوتوں سے خوب واقف ہے، وہ تمہیں ضرور ان کا بد لہ دے گا اور تم ضرور جہنم رسید ہو گے۔