سورة الانشقاق - آیت 13
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13) اللہ تعالیٰ نے ان کے اس برے انجام کا سبب بیان فرمایا کہ یہ اہل جہنم دنیا کی زندگی میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوب عیش پرستی کرتے رہے، انہوں نے قیامت اور جنت و جہنم کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا، انہوں نے اپنے پیٹ اور اپنی شہوت رانی کے سوا کسی دوسری بات کے بارے میں کبھی بھی غور نہیں کیا، یہ لوگ رب العالمین کی بندگی سے یکسر غافل ر ہے۔