سورة الانشقاق - آیت 9
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش خوش واپس آئے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9)اور وہ اپنے اہل و عیال اور خویش و اقارب کے پاس، یا انہی جیسے نیک لوگوں کے پاس بے پایاں خوشی کے ساتھ آئیں گے، اس لئے کہ انہیں جہنم سے آزادی کا پروا نہ مل چکا ہوگا اور جنت میں حوروں، اپنی نیک بیویوں اور صالح اولاد کے ساتھ جا ملیں گے، سورۃ الطور آیت (21)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ Ĭ ” اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی، ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے۔ “