سورة الانشقاق - آیت 7
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس لیکن وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7) روز قیامت لوگوں کا کیا حال ہوگا اس کی منظر کشی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن جن نیک بختوں کے نامہ ہائے اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے۔