سورة الانشقاق - آیت 4
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس میں جو کچھ ہے اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)اور زمین اپنے تمام خزانوں اور مردوں کو باہر نکال پھینکے گی، اور ان سے بالکل خالی ہوجائے گی، اس کے اندر کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ۔