سورة الانشقاق - آیت 3
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3)اور جب زمین تیزی کے ساتھ ہلنے لگے گی، اس پر موجود پہاڑ، مکانات اور دیگرتمام چیزیں ختم ہوجائیں گی اور زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی، جیسا کہ سورۃ طہ آیات(106/107) میں آیا ہے : ﴿فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا Ĭ اللہ تعالیٰ زمین کو بالکل ہموار اور صاف میدان بنا دے گا، جس میں آپ نہ کہیں موڑ توڑ دیکھیں گے اور نہ اونچ نیچ“۔