سورة المطففين - آیت 24
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی پہچانے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24)اور ان کا رب انہیں جن نعمتوں سے نوازے گا اور جو عزت بخشے گا اس کے بارے میں سوچ سوچ کر دل ہی دل میں نہایت خوش ہوں گے اور ان بیش بہا نعمتوں کی وجہ سے خوشی کے آثار ان کے چہروں پر عیاں ہوں گے۔